Header Ads Widget

پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کی آمد مکمل طور پر بحال کر دی

 


پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کی آمد مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
این سی او سی نے کرونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر 10 نومبر سے تمام بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو مکمل گنجائش کے ساتھ آنے کی اجازت دے دی۔
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کم اموات اور مثبت کیسز  کی شرح کہ حامل ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کر دیا گیا۔
این سی او سی کی جانب سے عراق ، میکسیکو، آرمینیا، کوسٹاریکا اور بلغاریہ کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اور ہائی رسک ممالک کی فہرست میں منگولیا، سلوانیا، تھائی لینڈ اور یوکرائن کو شامل کیا گیا۔

اور ایران، ایتھوپیا، جرمنی، فلپائن، روس اور افغانستان کو بھی ہائی رسک ممالک کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔


این سی او سی کے مطابق ان ہائی رسک مالک کے لیے سفری پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔اور بیرون ملک سے آنے والوں کی پروازوں کی مکمل بحالی 10 نومبر سے ہوگی

 مزید خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے