Header Ads Widget

ٹی ایل پی کو "کالعدم" کی فہرست سے نکالنے کے لئے پنجاب کابینہ نے کام شروع کر دیا۔




 

ٹی ایل پی کو کالعدم کی فہرست سے نکالنے کے لئے پنجاب کابینہ نے کام شروع کر دیا۔

پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے تحریک لبیک پاکستان اور وفاقی حکومت کے مابین معاہدے کے بعد اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم کی فہرست سے نکالنے کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا۔


 وفاقی حکومت اور ٹی ایل پی کے معاہدے کی تیاری تیاری میں پنجاب کابینہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی صدارت میں ہوا اور اس میں وزیر اعلی پنجاب کی منظوری اور وفاقی حکومت کو پیش کرنے کی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے تحریک لبیک پاکستان پر عائد کالعدم کا ٹیگ ہٹانے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا اور اسے منظور کرلیا۔

کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی, وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سفارشات حتمی فیصلے کے لئے وفاقی حکومت کو پیش کریں گے۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے