سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام کی احاطے اور خانہ کعبہ کے اطراف میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اس پابندی کے متعلق جاری کردہ ہدایات کے مطابق بارہ سال سے کم عمر کے بچے نماز اور عمرہ کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مزید کہنا تھا بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے تو کلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔
ہدایت نامے کے مطابق کوئی بھی شخص پیش کی گئی جازت نامہ کے بغیر مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کے طواف کے لئے داخل نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بعد 17 اکتوبر تقریبا ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کی گئی تھی۔
0 تبصرے