Header Ads Widget

گھر پر پشاوری چپلی کباب بنانے کا طریقہ

https://cdn.pixabay.com/photo/2015/06/13/12/04/kabab-807976_960_720.jpg

 

پشاوری چپلی کباب کی ترکیب پاکستانی شہر پشاور سے شروع ہوئی۔ جسے دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔ اور اب یہ پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں بھی بہت مشہور ہیں۔ آپ بھی اگر اپنے گھر پر ہی پشاوری چپلی کباب بنانا چاہتے ہیں۔ تو ہمارے بتائے گئے طریقہ پر عمل کریں.

اجزاء۔

گائے کا قیمہ۔ 750گرام
انڈے۔ دو سے چار عدد
کٹا ہوا ٹماٹر۔تین کھانے کے چمچ
پیاز۔دو عدد
سفید زیرہ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
مکئی کا آٹا۔ 3/4 کپ
باریک کٹی ہوئی پیاز۔ دو عدد
نمک۔حسب ذائقہ
لال مرچ۔تین کھانے کے چمچ
دھنیا۔ چار کھانے کے چمچ

ہڈیوں کا گودا

ترکیب۔

قیمے میں مکئی کا آٹا، دھنیا، زیرہ، لال مرچ، سبز مرچ، ایک عدد انڈا، نمک، ٹماٹر، پیاز ڈال کر مکس کریں اور دو انڈوں کو ہلکا سا فرائی کرکے انہیں بھی قیمے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ہڈیوں میں نمک ڈال کر ابالے اور گودا نکال کر ایک پلیٹ میں ڈال لیں۔ اب ایک ایک کر کے کباب بناتے جائیں اور ہر کباب میں تھوڑا تھوڑا ہڈیوں کا گودا ڈال کر مکس کر لیں اور اس پر ایک ٹماٹر کا سلائس لگا کر پین میں تیل ڈال کر فرائی کرلیں۔ پین میں سے کباب کو نکالے اور اب مزے کے ساتھ آپ اپنی فیملی کو اپنے ہاتھ سے بنے ہوئے پشاوری چپلی کباب کھلائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے