پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پندرہ رکنی سکواڈ میں شعیب ملک اور وہاب ریاض جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت بابراعظم کریں گے اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔
آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی ٹیم میں واپسی۔ پندرہ رکنی سکواڈ میں پانچ بیسٹمین، چار فاسٹ بولر، چار آل راؤنڈرز اور دو وکٹ کیپر کو شامل کیا گیا
۔Asif and Khushdil return for ICC Men's T20 World Cup 2021
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 6, 2021
More details ➡️ https://t.co/vStLml8yKw#PAKvNZ | #PAKvENG | #T20WorldCup pic.twitter.com/9samGbJgDJ
پندرہ رکنی سکواڈ میں۔ کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، اعظم خان، آصف علی، حارث رؤف، حسن علی، عمادوسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد حسنین،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں ۔
ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو رکھا گیا ہے۔
0 تبصرے