Header Ads Widget

سری لنکا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے بڑی شکست


 

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے بڑی شکست دےکر سریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔مگر ساؤتھ افریقہ اسپنرز کی زبردست بالنگ کے باعث سری لنکن ٹیم صرف 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئ۔تبریز شمسی اور ایڈن مار کرم نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے صرف چار بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل ہو سکے جن میں کوشل پریرا 30 اور راجا پکسا 20 بنا کر نمایاں رہے۔

افریقہ نے 104 رنزکا ہدف با آسانی 15 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ڈی کوک نے 58 اور ایڈن مارکرم نے 21 رنز بنائے۔ریزا ہینڈرکس نے 18 رنز بنائے ۔لنکا کی طرف سے واحد وکٹ ونیدو ہسارنگا نے حاصل کی۔

تبریزشمسی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے بیس رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ ساؤتھ افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

یہ ساؤتھ افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی میں چھٹی لگاتار جیت ہے۔اس سے پہلے 2009 میں ساؤتھ افریقہ نے لگاتار سات میچز جیتے تھے۔2010 میں بھی ساؤتھ افریقہ لگاتار 6 میچز جیت چکا ہے۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ساؤتھ افریقہ تین لگاتار ٹی ٹونٹی سیریز جیت چکا ہے۔اس سے پہلے ساوتھ افریقن ٹیم ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کو ہرا چکی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے