Header Ads Widget

دل کی صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ماہرین کے 4 تجویز کردہ طریقے۔

 


 

زیادہ دیر تک کام کرنا،ذہنی دباؤ، غیر صحت مند کھانا،کم ورزش کرنا لوگوں کی صحت, خاص طور پر دل کی صحت پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔

ہم اکثر رات کو بستر پر سو نے سے پہلے یہ خواہش کرتے ہیں ہیں کہ کاش ہمارے پاس اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے اور کچھ نامکمل کام کرنے کے لئے، کتاب کا ایک اور صفحہ پڑھنے کے لئے ہمارے پاس ایک اضافی گھنٹہ ہو۔مگر اس وقت ہم ذہنی اور جسمانی طور پر بہت تھک چکے ہوتے ہیں۔کیا ہوگا اگر آپ کو پتہ چلے کہ آپ یہ اضافی گھنٹہ حاصل کر سکتے ہیں۔سننے میں یہ ایک غیر حقیقی لگتا ہے لیکن یہ ممکن ہے ۔

اچانک اپنی لائف اسٹائل کو بدل لینا زیادہ کام کرنا اور خاص طور پر غیر صحت بخش کھانا ہماری صحت اور دل پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ ہمارے دل کی صحت اور ہماری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے آج ہم آپ کو چار آسان طریقے بتائیں گے۔


 

1-کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے اسے اپنے ذہن میں اچھی طرح دوہرا لیں کہ آپ کو کام کے دوران اپنا زیادہ ذہن استعمال نہ کرنا پڑے۔ایسے آپ کو کام کے دوران ذہنی دباؤ کم محسوس ہوگا۔

2-کام کرنے کے وقت میز پر جھکنے یا صوفے پر آرام کرنے میں زیادہ وقت نہ لگائیں۔بلکہ کام کے دوران ہی تھوڑی بہت چہل قدمی کریں۔

3-دل کی صحت میں سب سے اہم بات غذا ہے ہمیں صرف کیلوریز کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی غذا کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے۔بلکہ ہم اس چیز کو مدنظر رکھیں کہ جو غذا ہم لے رہے ہیں اس میں تمام طرح کی غذائیت شامل ہے۔صرف کھانا بنانے والے تیل کی مقدار کو کم کرنا صحت مند ہونے کے لیے کافی نہیں۔بلکہ ہمیں اس چیز کو دیکھنا چاہئے کہ جو تیل ہم استعمال کر رہے ہیں اس میں کون کون سی غزائیت شامل ہے۔

4-دل کے باقاعدہ چیک اپ کو یقینی بنائیں تاکہ پہلے کسی بھی پریشانی کی نشاندہی کی جا سکے۔

یہ چند آسان اقدامات آپ کو تویل اور بغیر بیماری کے رہنے میں مدد دے سکتے ہیں۔وہ اضافی معیاری گھنٹہ آپ ان چیزوں پر خرچ کریں،تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں،اگر آپ اپنے آپ کو صحت مند رکھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ آپ اپنا کام وقت سے پہلے کرکے اپنی فیملی کو بھرپور وقت دے سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے